Android Wear rebranded to Wear OS by Google

Android Wear Rebranded To Wear OS By Google

گوگل نے اینڈروئیڈ وئیر کا نام بدل کر وئیر او ایس کر دیا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد وہ اینڈروئیڈ وئیر(Android Wear) کو وئیر او ایس (Wear OS) پکارے گا۔ نئے برانڈ کی کچھ گھڑیاں اور موبائل چند ہفتوں میں سامنے آ جائیں گے۔
اینڈروئیڈ وئیر ایک ختم ہوتا ہوا پلیٹ فارم تھا، اس کی ری برانڈنگ بھی شاید اسے نہ بچا سکے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ٹائی ٹینک کا نام بدل کر امید رکھی جائے کہ یہ نہیں ڈوبے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت مارکیٹ میں لوگوں کو ایپل واچ کی خریداری میں ہی دلچسپی ہے۔


اینڈروئیڈ وئیر یعنی وئیر او ایس کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں مہنگی، بھاری اور کم بیٹری ٹائمنگ کی ڈیوائسز اور اپ ڈیٹ کا جاری نہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس او ایس کے لیے بڑی تعداد میں ایپلی کیشنز کا نہ ہونا بھی اس کی ناکامی کی وجہ ہے۔ ایسی صورتحال میں لگتا یہی ہے کہ پراڈکٹ کا نام تبدیل کرنے سے گوگل کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-19

More Technology Articles