Angry Birds Gets Hacked

Angry Birds Gets Hacked

ویڈیو گیم تیار کرنے والی کمپنی اینگری برڈز کی سائٹ کو ہیک کرلیا گیا

ویڈیو گیم تیار کرنے والی کمپنی روویوٴ نے کہا ہے کہ ان کی اینگری برڈز کی سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی مارکٹنگ منیجر سارا برگ سٹارم نے کہا کہ سائٹ پر ہونے والی گڑبڑ کی فوری نشاندہی ہو گئی اور اسی وقت درست کر لی گئی۔انھوں نے کہا کہ صارفین کے ڈیٹا کو کسی بھی وقت کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ اسی طرح انٹرنیٹ پر نظر آتا ہے اور زیادہ تر حصے میں یہ بالکل بھی نظر نہیں آتا ہے۔

تاہم بعض معاملات میں درست معلومات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اسے اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ یہ حملہ نیویارک ٹائمز پر ہونے والے گذشتہ سال کے حملے سے مماثل نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ شامی الکٹرانک فوج (ایس ای اے) نامی ایک گروہ جو صدر بشار الاسد کے حامی ہیں انھوں نے نیویارک ٹائمز پر گذشتہ اگست کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل رپورٹس آئیں تھیں کہ اینگری برڈز صارفین کا ڈیٹا چوری کرکے امریکی خفیہ اداروں تک پہنچاتا ہے،عین ممکن ہے یہ اسکا رد عمل ہو۔ اس رپورٹ کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-01-31

More Technology Articles