Another Google+ data bug exposes info for 52.5 million users

Another Google+ Data Bug Exposes Info For 52.5 Million Users

گوگل پلس کے ڈیٹا بگ سے 52.5 ملین صارفین کی معلومات متاثر

گوگل کے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم گوگل پلس  کو تین ماہ میں سیکورٹی کے حوالے سے دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے، جس کی وجہ سے اسے پچھلے منصوبے سے سے چارماہ پہلے اپریل میں ہی بند کر دیا جائے گا۔
اکتوبر میں گوگل پلس نے بتایا تھا کہ ایک بڑی سیکورٹی خرابی کے باعث متوقع طور پر تقریباً پانچ لاکھ صآرفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔ اس وقت کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ گوگل پلس کو اگلے سال اگست میں بند کر دیا جائے گا۔
پچھلے ماہ گوگل کو پھر سیکورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس بار ایک خرابی سے تقریباً 52.5 ملین صارفین کی ذاتی معلومات پبلک کے لیے ظاہر ہوگئیں۔ ان معلومات میں صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، پیشہ، جنس، سالگرہ، ازدواجی حیثیت اور عمر شامل ہیں۔ یہ معلومات گوگل پلس اے پی آئی استعمال کرنے والے ڈیویلپرز کے لیے ظاہر ہو گئیں تھیں۔ اس کے بعد کمپنی نے اعلان کیا کہ گوگل پلس کو چار ماہ پہلے بند کیا جائے گا جبکہ اس کی اے پی آئی 90 دن میں کام کرنا بند کر دیں گی۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس ڈیٹا کے متاثر ہونے یا غلط استعمال ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔گوگل نے خرابی کے لیے پیچ جاری کردیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-10

More Technology Articles