Apple's financial report reveals flat iPhone sales, but strong increase in ASP

Apple's Financial Report Reveals Flat IPhone Sales, But Strong Increase In ASP

ایپل نے پچھلی سہ ماہی میں کم ڈیوائسز فروخت کر کے بھی زیادہ منافع کمایا

ایپل نے سال کی تیسری اور اپنے مالیاتی سال کی چوتھی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کی اس سہ ماہی آمدن پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کی آمدن کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 62.9 ارب ڈالر ہے۔
اس سہ ماہی میں ایپل نے 46.8 ملین آئی فونز، تقریباً 10 ملین آئی پیڈز فروخت کیے۔ پچھلے سال بھی ایپل کی کارکردگی تقریبا یہی تھی۔
کمپنی کو اوسط قیمت فروخت میں اضافے کی وجہ سے کافی زیادہ آمدن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


خدمات کے حوالے سے Digital Content، Apple Care اور Apple Pay سے کمپنی کوتقریباً 10 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران ایپل نے خدمات کے حوالے سے اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں خدمات کے شعبے نے 5 فیصد زیادہ اور 2017 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
جولائی سے ستمبر تک ایپل کا منافع 14.125 ارب ڈالر رہا جو پچھلے  سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
2018 کے پورے سال میں کمپنی کو 265.6 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے جبکہ کمپنی کا منافع 59.5 ارب ڈالر ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-02

More Technology Articles