Apple, Amazon and Google unite to help create a universal smart home standard

Apple, Amazon And Google Unite To Help Create A Universal Smart Home Standard

ایپل، ایمزون اور گوگل مل کر سمارٹ ہوم کے لیے یونیورسل سٹینڈرڈ تخلیق کریں گے

مصروف زندگی میں سمارٹ ہوم ڈیوائسز کسی خدائی تحفے سے کم نہیں۔ تاہم انہیں استعمال کرنا  ابھی اتنا آسان نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ   ہر کمپنی کا اپنی ڈیوائسز کے لیے الگ الگ ایکو سسٹم ہے۔ بہت سی ڈیوائسز صرف اپنی کمپنی کی دوسری ڈیوائسز کے ساتھ تو کام کرتی ہیں لیکن دوسری کمپنی کی ڈیوائس کے ساتھ کام نہیں کرتی۔مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔ سمارٹ ہوم کی مارکیٹ میں موجود تین بڑی کمپنیوں، ایمزون، گوگل اور ایپل  مل کر سمارٹ ہوم یونیورسل سٹینڈرڈ تخلیق کریں گی۔

ان تینوں کمپنیوں نے چند دوسری کمپنیوں کے ساتھ مل کر Conned Home Over IP کے نام سے ایک ورکنگ گروپ بنایا ہے۔ اس گروپ کا انتظام زگبی الائنس  کے پاس ہے، جو  آئی پی یا انٹرنیٹ پروٹوکول کی بنیاد پر ایک نیا  اوپن سمارٹ ہوم کنکٹیویٹی سٹینڈرڈ بنائے گی۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ اس سٹینڈرڈ سے جہاں کمپنیوں کی ڈیوائسز دوسری کمپنیوں کی ڈیوائسز کے ساتھ کام کرے گی وہاں ڈویلپر بھی سب کے لیے آسانی سے سافٹ  وئیر بنا سکیں گے۔


زگبی الائنس کے دوسرے بورڈ ممبرز میں اکیا(IKEA)، سام سنگ سمارٹ تھنگز اور سگنیفائی (فلپس لائٹنگ کا نیا نام) شامل ہیں۔یہ سب مل کر رائلٹی-فری کنکٹیویٹی سٹینڈرڈ بنائیں گی۔
اس گروپ نے ابھی تک اپنے کام کا روڈ میپ یا ٹائم لائن  جاری نہیں کی۔اس سب میں اہم بات یہ ہے کہ سمارٹ ہوم کی صنعت کی تین بڑی کمپنیاں اب ایک ساتھ کام کریں گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-22

More Technology Articles