Apple Arcade now has 100 games

ایپل آرکیڈ میں گیمز کی تعداد 100 ہو گئی

Apple Arcade now has 100 games
ایپل آرکیڈ کو لانچ ہوئے ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہے۔  گیم سٹریمنگ  پلیٹ فارم  ایپل آرکیڈ  کی مناسب قیمت اور گیمز کی زیادہ ورائٹی کے باعث یہ کافی مقبول ہو گیا ہے۔اس وقت ایپل آرکیڈ میں  دستیاب گیمز کی تعداد  100 ہو چکی ہے۔ 
ایپل نے آرکیڈ میں مزید 6 نئی گیمز شامل کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل نے جو گیمز شامل کی ہیں، ان میں 90 کی دہائی کی مقبول گیم Sensible Soccer کا سیکوئل Sociable Soccer بھی شامل ہے۔

دوسری نئی گیمز میں ایک گیمز آئی فون کی 2010 کی UFO on Tape کا سیکوئل UFO on Tape: First Contact  ہے۔ اس اے آر گیم میں  کھلاڑی یو ایف او کا شکار کرتے ہیں، عجیب و غریب اجسام کا آسمان میں تعاقب کرتے ہیں اور اس کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ایپل نے آرکیڈ میں Takeshi & Hiroshi، Guildings، Discolored اور  Marble It Up: Mayhem گیمز بھی شامل کی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-08

Your Thoughts and Comments