Apple Clips app for video is available now

Apple Clips App For Video Is Available Now

ویڈیوز کےلیے ایپل کی کلپ ایپ اب سب کے لیے دستیاب

ایپل اپنی نئی ایپلی کیشن کلپ کے ذریعے سوشل ویڈیوکے میدان میں داخل ہو گیا ہے۔کلپ ایک وڈیو ایڈٹنگ ایپلی کیشن ہے، جس سے ویڈیوز میں فلٹر، سٹیکرز اور اوورلیز اپلائی کی جا سکتی ہیں۔صارفین اس ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے فلم کو ریکارڈ اور آڈیو ویڈیو کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔اس کا سب سے منفردفیچر منتخب طریقے سے آٹو جنریٹڈ کیپشنز کا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل کی کلپ ایپ بظاہر سنیپ چیٹ سے ملتی جلتی ہے لیکن مکمل طور پر ایسا نہیں ہے۔ کلپ صرف ویڈیو ایڈٹنگ ایپلی کیشن ہے جبکہ سنیپ چیٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔
اس ایپلی کیشن سے صارفین بذریعہ میسیجز،فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے ذریعے کلپ شیئر کر سکتےہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-06

More Technology Articles