Apple commits to making new media apps for Windows

Apple Commits To Making New Media Apps For Windows

ایپل مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے نئی میڈیا ایپس بنائے گا

آخر کار ایپل نے مائیکروسافٹ  ونڈوز کے صارفین کی  کی طرف توجہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایپل میں ملازمتوں کے ایک نئے اشتہار سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی ایسے سافٹ وئیر انجینئر ہائر کر رہی ہے، جو ونڈوز کے لیے اگلی نسل کی میڈیا ایپس تیار کر سکیں۔ہو سکتا ہے کہ ایپل ونڈوز میں وہ ایپس متعارف کرائے جو پہلے میک کے لیے کرا چکا ہے۔
ایپل نے جب میک او ایس کیٹالینا  پیش کیا تو اس میں آئی ٹیونز سے جان چھڑا لی۔

(جاری ہے)

اسے جلد ہی میوزک، پوڈ کاسٹ اور  ٹی وی کے لیے خصوصی ایپس سے بدل دیاگیا۔آئی ٹیونز فار ونڈوز میں ایسا نہیں ہوگا۔ ونڈوز 10 کے صارفین کو  ویب پر ایپل ٹی وی پلس اور ایپل میوزک پر  انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ملازمت کے اشتہار کے مطابق  ایپل کو یو ڈبلیو پی یا یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے تجربہ کار افراد چاہیے۔ یو ڈبلیو پی  کے ساتھ ایپ ونڈوز 10 کے ساتھ ایکس باکس ون کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-20

More Technology Articles