apple cuts ceo salary by 15 percent

Apple Cuts Ceo Salary By 15 Percent

ایپل نے ٹم کک کی تنخواہ میں 15 فیصد کمی کر دی

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایپل کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ایپل کی طرف سے ابھی کچھ بہتر آنا باقی ہے۔
جس وقت 2007 میں پہلا آئی فون متعارف کرایا گیا اس وقت کمپنی کے سی ای او سٹیو جابز تھے۔ فرسٹ جنریشن کے آئی فون 1 سے اب جدید ترین آئی فون 7 تک ان میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی نسل کے آئی فون کی فروخت 15 ماہ میں 61 لاکھ یونٹ تھی۔


آئی فون 1 کی اہم خصوصیات میں 3.5 انچ کی ٹچ سکرین، 2 ایم بی کا کیمرہ اور 8 جی بی کی انٹرنل میموری تھی۔ اس فون میں تھرڈ پارٹی ایپس انسٹال نہیں ہوسکتی تھیں۔

(جاری ہے)

ایپ کےلیے ایپل نے اپنا الگ سسٹم بنایا تھا۔
آئی فون 1 کی لانچ سے ہی ایپل زیادہ منافع کے حوالے سے مارکیٹ پر راج کر رہا ہے۔اس دوران کمپنی نے کئی تاریخ ساز ریکارڈ بھی بنائے تاہم حالیہ دنوں میں آئی فون کی فروخت کافی کم ہوگئی ہے، جس کا نتیجہ کمپنی کے سی ای او ٹم کک کو بھی بھگتنا پڑا۔

کمپنی نے ٹم کک کی تنخواہ میں 15 فیصد کمی کر دی ہے ۔ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو بھیجے گئے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے سال 2016 میں کک کو 87.5 ملین تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں دئیے جو پچھلے سال سے 15 فیصد کم ہے۔ یاد رہے کہ 2007 کے بعد 2016 میں ہی آئی فون کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-23

More Technology Articles