Apple denies working with NSA

Apple Denies Working With NSA

ایپل نے امریکی خفیہ ادارے کو صارفین کا ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی خفیہ ادارے ’’ این ایس اے‘‘ نے آئی فون کا صارفین کا ڈیٹا امریکی گورنمنٹ کے سامنے لانے کے لیے ایپل کے سسٹم تک رسائی حاصل کر لی ہے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اپنے صارفین کے بارے میں معلومات دینے کے لیے ایپل این ایس اے کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

ایپل کے سی ای او ’’ ٹم کک ‘‘نے اس بات سے مکمل انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی او ایس تک پہنچنے کا کوئی چور راستہ نہیں ہے۔

کک نے حال ہی میں ای بی سی پر آن ایر ہوئے اور ان سب خطرات کو دور کیا جو ان کی کمپنی اور این ایس اے کو لے کر افواہوں کی صورت میں گردش کر رہے تھے۔

سی ای او نے یہ بھی کہا کہ ایپل کے صارفین کے اندرونی معلومات تک رسائی کے لیے ایپل کو بہت زور دیا جا رہا ہے۔لیکن ایپل اپنے صارفین کی رازداری کی مکمل حفاظت کرے گا.

تاریخ اشاعت: 2014-01-27

More Technology Articles