Apple disables its walkie-talkie Watch app due to vulnerability

Apple Disables Its Walkie-talkie Watch App Due To Vulnerability

ایپل نےایک خرابی کے بعد واکی ٹاکی واچ ایپ ڈس ایبل کر دی

ایپل نے واکی ٹاکی واچ ایپ کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکی فیچر سے  کوئی بھی شخص دوسرے آئی فون سے   صارف کی آوازیں سن سکتا تھا۔ایک بیان میں ایپل نے کہا کہ  اس  خرابی، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخصوص حالات اور اقدامات  ضروری ہوتے ہیں،  سے ابھی تک کسی نے فائدہ نہیں اٹھایا۔ایپل نے بتایا کہ  جیسے ہی اس خرابی کا حل سامنے آئے گا، وہ اسے دوباہ ری سٹور کر دیں گے۔

واکی ٹاکی ایک فیس ٹائم فیچر ہے، جو صارفین کو پش ٹو کال کی سہولت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر واچ او ایس 5 کے اجرا پر ایپل واچ میں شامل کیا گیا تھا۔ صارفین اس فیچر کو استعمال کر کے کافی محظوظ ہوتے تھے۔
سیکورٹی کے حوالے سے فیس ٹائم ایپل کے لیے سب سے زیادہ سردردی کا باعث ہے۔ اس سال کے شروع میں ایک نوجوان نے فیس ٹائم میں ایک خرابی دریافت کی تھی، جس کے باعث  کوئی بھی صارف دوسری طرف سے کال اٹھائے جانے سے پہلے ہی دوسری طرف کی آوازیں سن سکتا تھا۔ کمپنی نے اُس مسئلے کو فوری حل نہیں کیاتھا، جس کی وجہ سے  یہ مسئلہ یو ایس ہاؤس کمیٹی میں بھی اٹھایا گیا تھا۔اس سے کمپنی نے سبق سیکھا ہے۔ اسی لیے صرف اطلاع ملنے پر ایپل نے فوراً ہی واکی ٹاکی کے فیچر کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-07-11

More Technology Articles