Apple has a new way to force restart or hard restart the iPhone 8 and iPhone 8 Plus

Apple Has A New Way To Force Restart Or Hard Restart The IPhone 8 And IPhone 8 Plus

ایپل نے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کو ری سٹارٹ کرنے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی فون کے تازہ ترین ورژن میں فون کو فورس ری سٹارٹ اور ری سیٹ کرنے کے لیے ایک دوسرا طریقہ متعارف کرایا ہے۔اس سے پہلے آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس میں فون کو ری بوٹ کرنے کے Sleep/Wake اور Volume Down بٹنوں کو دبا کر 10 سیکنڈ تک پکڑے رکھنا پڑتا تھا، جس کے بعد ایپل کا لوگو ظاہر ہوتا تھا۔ یہ طریقہ اب ایپل کے آئی فون 8 اورآئی فون 8 پلس میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

کیونکہ اس طریقے سے اب ایک نیا Emergency SOS فیچر فعال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے صارفین سلائیڈر بار کو سکرول کر کے ایمرجنسی کال کر سکتے ہیں یا فون کو خودکار طور پر ایمرجنسی کال کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔
آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس میں فون کو ری سٹارٹ کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہوگا۔
• Volume Up کے بٹن کو دبا کر جلدی سے چھوڑ دیں۔
• Volume Down کے بٹن کو دبا کر جلدی سے چھوڑ دیں۔


• سائیڈ بٹن (پاور بٹن) کو دبائیں اور اس وقت تک پکڑ کر رکھیں جب تک ایپل کا لوگو نہ ظاہر ہو جائے۔

فون کو بند کرنے کے فون کے سائیڈ(یا پاور) بٹن کو چند سیکنڈ تک دبائیں یہاں تک کہ slide to power off کی سلائیڈر بار ظاہر ہوجائے۔ایپل نے آئی او ایس کی سیٹنگ ایپ میں Shut Down آپشن بھی شامل کیا ہے، جس سے صارفین فون کو بند کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-25

More Technology Articles