Apple has paid out 70 billion to developers since the launch of the App Store

Apple Has Paid Out 70 Billion To Developers Since The Launch Of The App Store

اپنے قیام سے اب تک ایپل ایپ سٹور کے ڈویلپرز کو 70ارب ڈالر دے چکا ہے

10 جولائی 2008 سمارٹ فون کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ اس دن ایپل نے ایپ سٹور کو لانچ کیا تھا۔ اس وقت ایپ سٹور 155 مختلف ممالک میں دستیاب ہے۔ ایپل نے ایپ سٹور کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کے آغاز سے لیکر اب تک وہ ڈویلپرز کو 70 ارب ڈالر سے زیادہ دے چکا ہے۔ایپل کے ڈویلپرز اپنی ایپس سے حاصل ہونے والی کمائی کا 70 فیصد پاتے ہیں جبکہ ایپل 30 فیصد اپنے پاس رکھتا ہے۔

ایپل نے بتایا کہ پچھلے سال میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کا کہنا ہے کہ 2017 میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس کی قیمتاً سبسکرپشن میں 58فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایپل اپنے بزنس ماڈل کے تحت ایپ سٹور پر 25 کیٹیگریز میں ایپس پیش کر رہا ہے۔ ایپل کے بزنس ماڈل کی ایک مثال نیٹ فلکس بھی ہےجہاں صارفین سے ماہانہ بنیادوں پر سٹریم ویڈیو کے چارجز لیے جاتے ہیں۔
ایپل کے مطابق گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ کی کیٹیگری سے سب سے زیادہ آمدن حاصل ہوئی ہے۔ فوٹوز اور ویڈیو ایپس سے حاصل ہونے والی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لائف سٹائل اور صحت کی ایپس کی آمدن میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-02

More Technology Articles