Apple has plans to merge iOS and Mac OS apps

Apple Has Plans To Merge IOS And Mac OS Apps

ایپل آئی او ایس اور میک او ایس ایپس کو ضم کرے گا

ایپل سمارٹ فون، آئی پیڈ اور میک کے لیے  مختلف  رینج کی ایپس سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔ایپل اب  آئی او ایس اور میک  ایپس کو ضم کرنا چاہتا ہے۔ اس سے  میک کے لیےبہت سی نئی ایپس دستیاب ہونگی۔ فی الحال یہ دونوں آپریٹنگ سسٹم الگ الگ ہین۔ ٹم کک نے پچھلے سال  کہا تھا کہ وہ ان آپریٹنگ سسٹم کو ضم کرنا نہیں  چاہتے  لیکن بلوم برگ کی رپورٹ سے ایسا لگتا ہے کہ ایپل دونوں کی ایپس کو ضم کر دےگا۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق 2021ء میں ڈویلپر ایک ہی ایپ بنائیں گے اور پھر آئی فون، آئی پیڈ اور میک  کمپیوٹرز پر کام کر سکیں گے۔دونوں آپریٹنگ سسٹم کی ایپس ضم ہونے سے نئے سافٹ وئیر یا ایپس زیادہ ڈویلپ ہونگی اور  ان کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔جو ایپل کے لیے بھی منافع بخش ہوگا کیونکہ ہر نئی بننے والی ایپ ایپل کے لیےآمدن کا ذریعہ  ہوتی ہے ۔  ایپل کا ایپلی کیشن کے اندر رہتے ہوئے کی جانے والی خریداری یا سبسکرپشن میں حصہ ہوتا ہے۔
آئندہ کچھ عرصے میں ایپل دو نئی سروسز پیش کرے گا۔ ایک سروس تو پریمیم ایپل نیوز سبسکرپشن ہوگی جبکہ دوسری ویڈیو  کانٹنٹ کی فراہمی کے لیے پلیٹ فارم ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-22

More Technology Articles