Apple iBag could be the greatest invention of all time

Apple IBag Could Be The Greatest Invention Of All Time

آئی بیگ (iBag) کیا ایپل کی اب تک کی سب سے بہترین ایجاد ہوگی؟

اس وقت برطانیہ میں بڑے سٹورز پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کےلیے 5 پنس زیادہ چارج کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں شاپنگ بیگز کے استعمال میں کئی گنا کمی آگئی ہے۔ یہ پلاسٹک بیگ اکثر ایک بار استعمال ہونے کے بعد دوبارہ استعمال نہیں ہوتے اور ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
لگتا ہے کہ پلاسٹک بیگ کےلازمی استعمال کی وجہ سے اب ایپل نے اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایپل کا بیگ عام پلاسٹک بیگ کی طرح نہیں ہوگا۔ ایپل نے ایک پلاسٹ بیگ کے حقوق ملکیت کےلیے درخواست دی ہے ۔ حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق یہ بیگ سفید سخت بلیچڈ سلفیٹ پیپر سے بناہوگا۔ یعنی یہ بیگ زیادہ مضبوط اور ماحول دوست ہوگا۔

Apple iBag could be the greatest invention of all time
تاریخ اشاعت: 2016-09-20

More Technology Articles