Apple iPhone Releasing in June in Pakistan

Apple IPhone Releasing In June In Pakistan

ایپل آئی فون 6کے دو ماڈل اس سال ریلیز کر دئیے جائیں گے

ایپل 2014میں اپنے دو آئی فونز کو متعارف کر وا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل جلد ہی آئی فون 6 کی تجرباتی پیداوار شروع کرے گا جبکہ مئی 2014میں2 سے 3ملین پیداوار شروع کرے گا۔

یہ فون 4.7 انچ سکرین کے ساتھ ساتھ 640 1136x ریزولیشن کے ساتھ سامنے آئے گا جو کہ 4 انچ والے ماڈل میں تھا۔ ایپل کی طرف سے دوسرا سامنے آنے والا ماڈل 5.7 انچ سکرین اور آئی فون 6کے مقابلے زیادہ ریزولیشن کے ساتھ اسے سال مارکیٹ کی رونق بنے گا۔

(جاری ہے)

’’ڈسپلے سرچ‘‘ تائیوان کے طرف سے آنے والی خبر کے مطابق 4.7 انچ سکرین والا آئی فون 720x 1280 ریزولیشن جبکہ 5.7 انچ سکرین والا آئی فون 1080 1980x ریزولیشن کے ساتھ سامنے آئے گا۔

دونوں ہینڈ سیٹ اس سال جون میں WWDC میں متعارف کروائے جائیں گے۔اگرچہ آئی فون 6 ڈیولپرز کانفرنس کے فوراً بعد مارکیٹ میں موجود ہوگا اور بڑی سکرین والا ماڈل اس سال کے آخر تک مہیا کیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ کے مقابلے پر ایپل نے پچھلے سال دو آئی فون ماڈل آئی فون 5s اور آئی فون 5c, متعارف کروائے تھے ۔ اس سال بھی ایپل دو مختلف ماڈل متعارف کروانے والا ہے۔
4.7 انچ سکرین والا آئی فون 8MP پچھلے کیمرے کے ساتھ آنے کی امید ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ماڈل پتلا ہوگا۔ ایک پہلے خبر کے مطابق نیا آنے والا آئی فون 6mm پتلا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-21

More Technology Articles