Apple is testing more than 10 prototypes of the iPhone 8

Apple Is Testing More Than 10 Prototypes Of The IPhone 8

ایپل آئی فون 8 کے 10 سے زیادہ مختلف پروٹو ٹائپ ٹسٹ کر رہا ہے

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل اگلے سال متعارف کرائے جانے والے آئی فون 8 کے 10 سے زیادہ مختلف پروٹو ٹائپ ٹسٹ کر رہا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نےیہ بھی بتایا کہ ایپل کچھ پروٹو ٹائپس میں نئے ماڈل کی خم دار او ایل ای ڈی سکرین استعمال کر رہا ہے۔ایپل اگلے سالوں میں کروڑوں او ایل ای ڈی ڈسپلے کے آرڈر دے سکتا ہے، جس سے او ایل ای ڈی بنانے والوں جیسے سام سنگ، ایل جی ڈسپلے، فوکس کون کی ملکیتی شارپ اور جاپان ڈسپلے میں مقابلے کی نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ، جو پہلے سے موجود بلوم برگ کی رپورٹ کی تصدیق کرتی ہے، کے مطابق ایپل کے لیے او ایل ای ڈی فراہم کرنے والوں میں سام سنگ کا نمبر سب سے پہلے ہوگا۔ تاہم ایپل باقی کمپینوں سے بھی او ایل ای ڈی بنوائے گا۔
آئی فون کی کم ہوتی ہوئی فروخت سے ایپل پر دباؤ ہے کہ وہ اگلا آئی فون عوام کی توقعات کے مطابق یعنی نئے ڈسپلے کے ساتھ متعارف کرائے، تاہم ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایپل اگلے سال او ایل ای ڈی ڈسپلے سمارٹ فون متعارف کرائے گا یا ان پروٹو ٹائپس میں سے کوئی دوسرا فون لانچ کرےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-28

More Technology Articles