Apple iWatch Pakistan Jald Ay Rehe hai

Apple IWatch Pakistan Jald Ay Rehe Hai

ایپل کی آئی واچ جلد آنے کو ہے!

کورین کمپنی ایل جی ،ایپل کے ساتھ مل کر کمپنی کی پہلی پہننے والی ڈیوائس بنا رہی ہے۔یہ OLED (P-OLED) موڑے ہوئے پلاسٹک سے بنی ایک ’’سپورٹس واچ ‘‘ ہے،اور یہ بالکل ویسا ہے جیسا پچھلے سال ایل جی نے اپنے جی فلیکس سمارٹ فون میں متعارف کروایا تھا۔ایل جی قانونی طور پر اس کے پہلی 2 ملین پیداوار کے حقوق حاصل کر چکا ہے۔

کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ 2014کے جولائی اور ستمبر کے درمیان مارکیٹ میں آئیگی اور کچھ پہلے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 2014میں ’’آئی واچ‘‘ آئی پوڈ کی جگہ لے لے گی ، اور اس کی قیمت $149-$229 کے درمیان ہوگی۔

ایپل کے صارفین یہ امید کر رہے ہیں کہ یہ نئی ڈیوائس ان کے لیے بہترین ایجاد ثابت ہو۔

ایپل آئی واچ

کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل اس سال 63.4 ملین آئی واچ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ابھی تک مرد اور عورتوں کے لیے مختلف ماڈلز کے بارے میں کچھ سامنے نہیں آیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-21

More Technology Articles