Apple Leak Confirms iPhone Range Changes

Apple Leak Confirms IPhone Range Changes

ایپل 6.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئی فون ٹین پلس کی تیاریوں میں مصروف ہے

ایپل اب بڑی سکرین کی ڈیوائسز پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایپل 6.5 انچ سکرین کے آئی فون ٹین پلس پر کام کر رہا ہے۔ اس فون کا کوڈ نام D33ہے۔اس فون کا ڈسپلے ایپل کی تمام ڈیوائسز سے بڑا ہوگا۔ یہ ایپل کے پچھلے فون سے 12 فیصد بڑا اور آئی پیڈ منی سے صرف 1.4 انچ چھوٹا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فون کی سکرین سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 سے بھی بڑی ہے۔
اس فون کے دوسرے اہم فیچرز میں او ایل ای ڈی، سٹین لیس سٹیل ایج اور ڈوئل رئیر کیمرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایپل ایک چھوٹے آئی فون پر بھی کام کر رہا ہے جو 64 جی بی میموری، ایلومینیم ایجز اور ایل سی ڈی اسکرین کے ساتھ دستیاب ہو گا۔
ان دونوں فونز کی قیمتوں کے بارے میں ابھی معلومات دستیاب نہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-02

More Technology Articles