apple lost trademark battle in china over IPHONe

Apple Lost Trademark Battle In China Over IPHONe

چینی لیدر برانڈ کو آئی فون نام استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

ایپل چین میں ٹریڈ مارک کا ایک مقدمیہ ہار گیا ہے، لیدر ہینڈ بیگ بنانے والی چینی کمپنی شنٹونگ ٹیانڈی ٹیکنالوجی کو بیجنگ میونسپل ہائی پیپلز کورٹ نے آئی فون (IPHONE) نام کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
ایپل نے چینی کمپنی کے خلاف آئی فون نام استعمال کرنے پر مقدمہ کیا ہوا تھا۔ چینی کمپنی 2007سے اپنے ہینڈ بیگز، لیدر فون کیس اور دوسری مصنوعات کے لیے آئی فون نام کو استعمال کر رہی تھی۔

(جاری ہے)


آئی فون ٹریڈ مارک شروع سے ہی ایپل کی ملکیت نہیں تھا۔ ایپل نے 2002 میں اس نام کے ٹریڈ مارک کے لیے درخواست دی جو 2013 میں منظور ہوئی۔ چین میں ایپل نے 2009 میں آئی فون فروخت کرنا شروع کیے۔ جب تک ایپل ٹریڈ مارک حاصل کرتا آئی فون چین میں خاصا مشہور برانڈ بن چکا تھا۔
30مارچ کو ہونے والی پیشی میں عدالت نےاپنے پچھلے 2013 کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ایپل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ 2007 میں ایپل کا آئی فون چین کا مشہور برانڈ بن چکا تھا۔

apple lost trademark battle in china over IPHONe
تاریخ اشاعت: 2016-05-05

More Technology Articles