Apple MacBook Pro launched with touch bar

Apple MacBook Pro Launched With Touch Bar

ایپل نے ٹچ بار کے ساتھ میک بک پرو لانچ کردیا

ایپل نے نیا میک بک پرو لانچ کر دیا ہے۔اس کی سب سے اہم خصوصیت ٹچ بار کا اضافہ ہے۔یہ ایپل کا ڈیزائن کیا ہوا آج تک کا پتلا ترین اور ہلکا ترین میک بک پرو ہے۔برانڈ نیو ریٹینا ڈسپلے ٹچ بار سے صارفین بہت سے ٹاسک آسانی سے سر انجام دے سکتےہیں۔ یہ ٹچ بار فوٹو شاپ کو بھی سپورٹ کرتی ہے، بہت جلد دوسری ایپلی کیشنز کے لیے بھی اس کی سپورٹ لانچ کی جائے گی۔

ریٹینا ڈسپلے پہلے سے 67فیصد زیادہ روشن ہے۔دوسری سکرین کے باوجود نئے میک بک پرو کی بیٹری ٹائمنگ وہی 10 گھنٹے ہے۔

(جاری ہے)


13 انچ میک بک پرو کے ڈسپلےکی موٹائی 14.7 ملی میٹر ہے۔میک بک پرو کا وزن صرف 3پاؤنڈ ہے۔15انچ میک بک پروکی موٹائی 15.5 ملی میٹراور وزن 4 پاؤنڈہے۔ ٹچ بار اور ٹچ آئی ڈی کے ساتھ 13انچ میک بک پرو ڈوئل کورانٹل کور آئی 5، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ایس ایس ڈی سے شروع ہوتا ہے۔ 15انچ ماڈل میں ٹچ بار، ٹچ آئی ڈی، کواڈ کور انٹل کور آئی 7 چپ، 16جی بی ریم اور 256جی بی ایس ایس ڈی ہے۔
13انچ میک بک پرو کی قیمت 1799 ڈالر سے شروع ہوتی ہےجبکہ 15انچ میک بک پرو کی قیمت 2399ڈالر ہے۔
میک بک پرو کے تمام ماڈلز کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ فون کی فروخت 2 سے 3 ہفتوں میں شروع ہوگی۔

Apple MacBook Pro launched with touch bar
تاریخ اشاعت: 2016-10-28

More Technology Articles