Apple might introduce a bendable iPhone

Apple Might Introduce A Bendable IPhone

ایپل مڑنے والا آئی فون متعارف کرا سکتا ہے

جب آئی فون 6 لانچ کیا گیا تو ایک خرابی کے باعث اس کے بہت سے یونٹ مڑنے لگے تھے، جس کے باعث بہت سے حادثات بھی ہوئے۔ایپل کا کہنا تھا کہ ایسے فون کی تعداد 10 سے بھی کم ہے مگر پھر بھی مارکیٹ میں آئی فون کو مڑنے سے بچانے والے کور آ گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کے سامنے آنے پر سام سنگ نے بھی ایپل کا کافی مذاق اڑایا تھا۔
تاہم اب ایپل ایک ایسا آئی فون لانچ کرے گا جس کا سب سے اہم فیچر ہی اس میں مڑنے کی خاصیت ہوگی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے مڑنے والے اور فولڈ ہونے والے آئی فون کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں۔
ایپل سے پہلے شومی، سام سنگ اور ایل جی بھی مڑنے والے فون پر کام کر رہے ہیں۔چند سالوں بعد آنے والے ریفلکس کی خاصیت بھی مڑنا ہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-03

More Technology Articles