Apple releases iOS watchOS macOS High Sierra and tvOS updates

Apple Releases IOS WatchOS MacOS High Sierra And TvOS Updates

ایپل نے آئی او ایس اور دیگر آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کر دیں

کئی ہفتوں تک بیٹا ٹسٹنگ کے بعد ایپل نے آئی او ایس 11.1 کو حتمی طور پر سپورٹڈ ڈیوائس کے لیے جاری کر دیا ہے۔ آئی او ایس 11 سے مقابلہ کیا جائے تو نئی اپ ڈیٹ میں بہت زیادہ نئے فیچر شامل نہیں کیے گئے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ نئی اپ ڈیٹ کو نظر انداز کر دیا جائے۔
ایپل نے آئی او ایس 11.1 میں 70 سے زیادہ نئے ایموجی شامل کیے ہیں۔ ان میں نئے کھانے کی اقسام ، جانوروں، افسانوی مخلوق، کپڑوں کی اقسام اور دیگر بہت سے ایموجیز شامل ہیں۔


ایپل نے اس اپ ڈیٹ میں بہت سے بگ بھی درست کر دئیے ہیں۔ اب صارفین بہتر طور پر ایج کو پریس کر کے 3ڈی ٹچ سے ایپ سوئچ کر سکیں گے۔اس سے پہلے آئی کلاؤ ڈ سے لوگوں کے البم کو ری سٹور کرنے پر تصویریں دھندلی نظر آتی تھی، اب یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل نے واچ او ایس 4.1 کو بھی اپنے وئیرایبلز کے لیے جاری کر دیا ہے۔ اس سے ایپل میوزک یا آئی کلاؤڈ میوزک لائبریری کے ساتھ ایپل واچ سیریز 3 میں میوزک سٹریمنگ بھی ہوسکےگی۔

اس کے علاوہ سیریز 3 میں لائیو ریڈیو بھی سنا جا سکتا ہے۔اس میں اب سری گانے تلاش اور پلے کر سکتی ہے۔
ایپل نے macOS High Sierra 10.13.1 بھی جاری کر دی ہے۔ اس میں بھی نئے ایموجی شامل کیے گئے ہیں ۔ اس میں KRACK Wi-Fi کے مسئلے کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔ Mail میں sync کے لیے بہتر ایکسچینج میسج شامل کیا گیا ہے۔ اس میں پہلے ایک بگ تھا، جس سے ایپل پے سے ادائیگی کے دوران بلوٹوتھ تک رسائی نہیں ہوتی ہے، اسے بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
ایپل نےچوتھی نسل کے ایپل ٹی وی اورایپل ٹی 4Kکے لیے tvOS 11.1 بھی جاری کر دیا ہے۔ اس میں کوئی قابل ذکر فیچر شامل نہیں کیاگیا تاہم اس کے بگز ضرور درست کیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-31

More Technology Articles