Apple reportedly launching its video service in April

Apple Reportedly Launching Its Video Service In April

ایپل اپریل میں اپنی ویڈیو سروس لانچ کرے گا

حالیہ دنوں میں کئی کمپنیوں نے اپنی اپنی ویڈیو سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایپل اور ٹی موبائل بھی اُن بڑی کمپنیوں میں  سے ہیں جو اس سال ہی اپنی ویڈیو سٹریمنگ سروس شروع کرنے والی ہیں۔
معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق ایپل اپنی ویڈیو سٹریمنگ سروس کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ یہ سروس اپریل میں لانچ ہو سکتی ہے۔
بظاہر ایپل اور ایچ بی او  ایپل اور نیٹ فلیکس کی  کسی اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے کم از کم لانچ تک ایپل   ان کی ٹی وی سیریز پیش نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)


ایپل کی ویڈیو سروس سے صارفین  بہت سی ڈیجیٹل سروس کو سبسکرائب کر کے انہیں آئی او ایس ٹی وی ایپ میں دیکھ سکیں گے۔مزید براں ایپل اسے کافی سادہ رکھنا چاہتا ہے تاکہ صارفین تمام ٹی وی شوز کو ایک ہی ایپلی کیشن میں دیکھ سکیں۔یعنی صارفین کو ایک سے زیادہ سروس سبسکرائب کرنے کے باوجود الگ الگ ایپلی کیشنز نہیں کھولنا پڑیں گی۔Starz، Showtime اور Viacom اپنی سٹریمنگ سروس کو ایپل  کے پلیٹ فارم سے پیش کر سکتے ہیں۔  بدقسمتی سے ایپل اسی طرح ایچ بی او کے شوز پیش نہیں کر سکے گا جیسے ایمزون پیش کر رہا ہے۔ایچ بی او کی طرح نیٹ فلیکس اور ہولو بھی ایپل کی سروس کا حصہ نہیں ہونگے۔
تاریخ اشاعت: 2019-02-14

More Technology Articles