Apple rumored to remove even more buttons from the iPhone

Apple Rumored To Remove Even More Buttons From The IPhone

ایپل آئی فون 8 سے مزید بٹن ختم کر رہا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے آنے والے فلیگ شپ آئی فون 8 سے مزید بٹن ختم کر رہا ہے۔ہوسکتا ہے کہ ایپل آئی فون 8 سے تمام فزیکل بٹن (بشمول والیوم، پاور اور میوٹ سوئچ) کو ختم کر رہا ہے۔ان بٹنوں کی جگہ ایپل اب میٹل میں ہی touch-sensitive شامل کرے گا۔
لگتا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں آنے والے آئی فون کے ماڈل صرف شیشے پر مشتمل ہونگے۔ آئی فون کے بٹن ختم کرنا اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔


آئی فون 7 اور7 پلس کو زیادہ واٹر پروف بنانے کےلیے ایپل نے باڈی کے اندر بٹن کے ساتھ ربڑ گیس کٹ استعمال کیں تھیں۔ تمام بٹن ختم کرنے کا مطلب ہے کہ آئی فون اب پہلے سے زیادہ واٹرپروف ہو جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایپل 3ڈی سنسنگ ٹیکنالوجی کو فیشل ریکوگنیشن کے لیے ، بیک کیمرہ میں depth-sensing کو بہتر بنانے یا آگمنٹڈ رئیلٹی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


آئی فون 7 کا ایک فیچر بڑی بیٹری بھی تھا۔ آئی فون 8 میں بھی کافی پاور فل بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے فون میں 5.5 سے 5.8 انچ تک ہوگی۔ فون کا نیا چیسز ڈیزائن سٹین لیس سٹیل اور گلاس بیک پر مشتمل ہوگا اور ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے نیچے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون 8 کے ساتھ آئی فون 7ایس کے نام سے نیا فون بھی لانچ کرے گا۔آئی فون 8 اور اس کے نئے فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک ہزار ڈالر تک خرچ کرنا ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-09

More Technology Articles