Apple sued for dual camera patent infringement

Apple Sued For Dual Camera Patent Infringement

ڈوئل کیمرہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر ایپل کے خلاف مقدمہ

کوریوفوٹونکس ایک اسرائیلی کمپنی ہے جو ڈوئل لینز کیمرہ ٹیکنالوجی کے حوالے سےمشہور ہے۔ اس کمپنی نے ایپل پر مقدمہ کر دیا ہے۔کوریوفوٹونکس نے یہ مقدمہ شمالی کیلیفورنیا میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹس میں کیا ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ ایپل نے اُن کی ٹیکنالوجی کو آئی فون 7 پلس اور آئی فون 8 پلس میں استعمال کیا ہے۔ مقدمے میں آئی فون 10 کا ذکر نہیں ہے۔

شاید اس کی وجہ یہ ہوکہ اس فون کو پچھلے ہفتےہی لانچ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی کمپنی نے پچھلے سال بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے بتایا تھا کہ کس طرح دو کیمروں سے 5 گنا زوم کے ساتھ تصویر لے کر انہیں زیادہ تفصیلات کے ساتھ ایک تصویر میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل نے انہیں مثبت فیڈ بیک دیا تھا لیکن وہ پیٹنٹ کے حوالے سے کسی معاہدے پر متفق نہیں ہو سکے تھے۔


2015 میں ایپل نے ایک اور اسرائیلی کمپنی LinX Imaging کو خریدا تھا۔ یہ کمپنی بھی موبائل کے لیے ملٹی اپرچر کیمروں کی تیاری کے حوالے سے مشہور تھی۔ بظاہر لگتا ہے کہ ایپل نے اپنے موبائل فون میں LinX Imaging کی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ اس حوالے سے اصل صورتحال تو مقدمے کے آگے بڑھنے پر ہی پتا چلے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-08

More Technology Articles