Apple to hold an event on March 31, iPhone 9 and new iPad Pro incoming

Apple To Hold An Event On March 31, IPhone 9 And New IPad Pro Incoming

ایپل 31 مارچ کو آئی فون 9 اور آئی پیڈ پرو لانچ کر سکتا ہے

کئی مہینوں سے  ایپل کے آنے والے سمارٹ فون آئی فون 9 / ایس ای 2 کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں۔ امید تھی کہ فون مارچ کے وسط میں پیش کر دیا جائے گا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ مارچ کےآخر میں پیش کیا جائےگا۔ اس انٹری لیول آئی فون کی فروخت کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔اس فون کو متعارف کرانے کی تقریب 31 مارچ کو ہوگی۔  آئی فون ایس ای کا یہ جانشین  اپریل میں سٹورز میں ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگلی نسل کی آئی پیڈ پرو سیریز  پہلے ہی پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اس کی فروخت بھی اپریل میں متوقع ہے۔ہوسکتا ہے کہ نیا ٹیبلٹ  نئے سستے آئی فون کے ساتھ لانچ کیا جائے لیکن کورونا وائرس کی وبا سے اس ٹیبلٹ کی پروڈکشن کافی متاثر ہوسکتی ہے، اس لیے اس کی فراہمی میں بھی کافی تاخیر ہو سکتی ہے۔ایپل  ٹیبلٹ کو محدود تعداد میں متعارف کرا سکتا ہے۔
افواہوں کے مطابق  ایپل کے نئے پرو ٹیبلٹس میں کیمرہ سیٹ اپ کو بہتر کیا گیا ہے۔ اس میں بیک پر تھری ڈی ٹی او ایف ماڈل شامل کیا گیا ہے۔
نئے آئی فون اور آئی پیڈز کے علاوہ  ایپل اس تقریب میں 13 انچ  میک  بک پرو کا نیا ورژن بھی لانچ کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-02-17

More Technology Articles