Apple to launch three new iPads in March

Apple To Launch Three New IPads In March

ایپل آئی پیڈ کے 3 ماڈل لانچ کرے گا

ایک ریسرچ فرم کے مطابق ایپل مارچ میں 3نئے آئی پیڈ لانچ کرے گا۔ کمپنی کے ایشیائی سپلائر کی طرف سے ملنے والی معلومات کے مطابق ان میں سے ایک ماڈل باڈرلیس ڈیزائن کے ساتھ 10.9 انچ کا ہوگا۔اس کے علاوہ ایپل 10انچ کی رینج میں ایک اور آئی پیڈ پر بھی کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کے جی آئی سیکورٹیز کے منگ چی کے مطابق یہ ڈیوائس 10.5 انچ کی ہوسکتی ہے۔ تاہم ایک دوسری رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا آئی پیڈ9.7 انچ کا کم قیمت ماڈل بھی ہو سکتا ہے۔
جاپانی ویب سائٹ میک اوٹاکارا کے مطابق مارچ میں لانچ ہونے والا تیسرا آئی پیڈ ٹرو ٹون ڈسپلے کے ساتھ 12.9 انچ کا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-11

More Technology Articles