Apple to seek $40 from Samsung for each phone

Apple To Seek $40 From Samsung For Each Phone

سامسنگ پر ٹیکنالوجی چرانے کا الزام۔۔۔ ایپل 40ڈالرفی فون ہرجانے کا مطالبہ کرے گا

ایپل اور سامسنگ ٹیکنالوجی چرانے کے خلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں جج لوسی کوہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔الزام ثابت ہونے کی صورت میں سامسنگ کو ایپل کو 930 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم سنایا گیا تھا۔دونوں کے درمیان دوسرا کیس سامسنگ گلیکسی ایس 3 کے متعلق 31 مارچ کو ہوگا۔
23 جنوری کو ایپل اور سامسنگ امریکہ کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں دونوں فریقین نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو ختم کروانی کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)


23 جنوری کی عدالتی کاروائی کی نقل کے مطابق ایپل آگے آنے والی پیشیوں میں سامسنگ سے ہر اُس موبائل کے اوض جس میں ایپل کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے 40 ڈالر کی مانگ کرے گا۔ان پیٹنٹسPatents میں ’ یونیفائیڈ سرچ‘ ، ’ ڈیٹا سینکرونائز کرنا‘ ، ’ ان لاک کرنے کے لیے سلائیڈ کا استعمال‘ ، ’فون نمبر ٹیب کرنے کی سہولت‘ ، autocomplete شامل ہیں۔
40 ڈالر کی رقم کچھ ایسی نہیں ہے جس پر سامسنگ راضی ہو جائے گا۔یہاں ایک دلچسپ بات بتاتے جائیں کہ 2010 میں جب یہ کیس شروع ہوا تھا ایپل نے سامسنگ کو اس کے پورے آئی پی پورٹ فولیو کے لائسنس کے اوسط 30 ڈالر پر یونٹ دینے کی پیشکش کی تھی۔اور کورین کمپنی نے انکار کر دیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-12

More Technology Articles