Apple will create a premium rental service

Apple Will  Create A Premium Rental Service

ایپل فلموں کی پریمیر رینٹل سروس کرے گا

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے کئی سٹوڈیوز پریمیم رینٹل سروس کے لیے ایپل سے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ سروس فلم کے تھیٹرز میں پیش ہونے کے دو ہفتے بعد صارفین کو فلم کرائے پر دے گی۔ یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ اگر فلم دو ہفتے بعد بھی تھیٹر میں لگی رہی تھی اس سے مووی تھیٹر کے منافع میں کافی کمی ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق فلم سٹوڈیوز کو فلموں کے کرائے سے کافی حصہ ملے گا۔

(جاری ہے)

ابھی تک فلم سٹوڈیوز اور ایپل کے مابین شرائط و ضوابط کے حوالے سے اتفاق نہیں ہوسکا۔ اگر فلم سٹوڈیوز اور ایپل کے درمیان ایسا معاہدہ ہوجاتا ہے تو تھیٹرز کی صنعت کو کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لیکن اس سے فلم سٹوڈیوز اُن صارفین کو بھی فلم پیش کر سکیں گے جو تھیٹر کی بجائے گھروں میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اور کوم کاسٹ اس وقت وارنر بروس اور یونیورسل سٹوڈیوز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ۔ ڈزنی نے اس معاملے سے خود کو دور رکھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈزنی خود ہی اپنی رینٹل سروس شروع کرنے کا سوچ رہا ہے، اس لیے اسے ایپل کی ضرورت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-19

More Technology Articles