Apple will repair iPhone 8 free

Apple Will Repair IPhone 8 Free

ایپل آئی فون 8 میں بڑی خرابی، ایپل مفت میں ٹھیک کرکے دے گا

ایک جانب ایپل اپنے اگلے آئی فون کی تشہیر میں مصروف ہے دوسری جانب ایپل نے آئی فون 8 کے مختلف ماڈلز میں موجود ایک بڑی خرابی کی تصدیق کردی ہے۔ ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 8 کے صارفین کو مطلع کرنا شروع کردیا ہے کہ آئی فون 8 کے کچھ ماڈلز میں استعمال کیے گئے logical بورڈ میں تیاری کے دوران ایک خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے متاثرہ فون خودبخود ری اسٹارٹ ہوجاتے ہیں، ہینگ ہوجاتے ہیں یا پھر سرے سے اسٹارٹ ہی نہیں ہوتے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل نے حسب سابق یہ اعلان کیا ہے کہ اس خرابی سے متاثر ہونے والے آئی فون 8 ڈیوائسز کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔ ایپل عموماً ہر دریافت ہونے والے خرابی کے لیے ایسا ہی بیان جاری کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل آئی فون 8 کے جن ماڈلز میں خرابی پائی گئی ہے وہ ستمبر 2017 سے مارچ 2018ء کے درمیان چین، بھارت، جاپان، مکاؤ، نیوزی لینڈ اور امریکہ میں تیار کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر لاکھوں آئی فون 8 ان ممالک میں تیار کیے گئے تھے۔
اس بات کی جانچ کرنا کہ آیا آپ کے پاس موجود آئی فون 8 بھی اس خرابی سے متاثر ہے یا نہیں، بہت آسان ہے۔ ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم دے رکھا ہے (جو اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے) جہاں آپ آئی فون 8 کا سیریل نمبر ٹائپ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا آئی فون 8 اس خرابی سے متاثرہ ہے یا نہیں۔ اگر آئی فون 8 اس خرابی سے متاثرہ ہوا تو ایپل آپ کو اسے بالکل مفت ٹھیک کرکے دے گا۔ یہ سہولت اگلے تین سال تک مفت دستیاب رہے گی۔
یاد رہے کہ آئی فون 8 پلس اور آئی فون ٹین (ایکس) اس خرابی سے متاثرہ نہیں ہیں۔

Apple will repair iPhone 8 free
تاریخ اشاعت: 2018-09-04

More Technology Articles