apple will use advance wireless charging tech in iphone 8

Apple Will Use Advance Wireless Charging Tech In Iphone 8

آئی فون 8 میں ایڈوانس لونگ رینج وائرلیس چارج ٹیکنالوجی شامل ہوگی

ایپل کے آنے والے آئی فون 8 کے حوالے سے خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی فون کی بڑی سکرین کی خبروں کے بعد اب جو خبر زیر بحث ہے وہ فون میں شامل ایڈوانسڈ وائرلیس ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں فون کو کسی پیڈ پر کھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے وائرلیس چارج کے لیے ضروری پارٹس کے لیے چین کی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

ایپل ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتا ہے جو مارکیٹ میں ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)


ایپل نے تائیوان کی کمپنی کے ساتھ جدید وائرلیس چارجنگ ایکوپمنٹ کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے ۔ا سکے علاوہ ایپل ایک کمپنی انرجیوس کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ اس کمپنی نے پچھلے ساتھ طویل فاصلے سے وائرلیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنی پراڈکٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔
موجودہ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی میں فون کو چارجنگ پیڈ پر رکھ ہی چارج کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ چارجنگ کے دوران فون کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکتا جبکہ نئی ٹیکنالوجی میں ایسا نہیں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-23

More Technology Articles