Apple's online-only WWDC kicks off on June 22

Apple's Online-only WWDC Kicks Off On June 22

ایپل کی صرف آن لائن ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی کا انعقاد 22 جون کو ہوگا

مارچ میں ایپل نے کہا تھا کہ اس کی سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈیویلپمنٹ کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی) کا انعقاد اس بار آن لائن ہوگا تاہم کمپنی نے اس کے انعقاد کی تاریخ نہیں بتائی تھی۔ اب معلوم ہوگیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی کا انعقاد 22 جون کو ہوگا۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر  یہ تقریب آن لائن ہوگی اور پہلی بار یہ تقریب ڈیویلپرز  کے لیے مفت ہوگی۔

(جاری ہے)

اس تقریب کو ایپل ڈیویلپر ایپ  اور ایپل ڈیویلپر ویب سائٹ کے ذریعے  براہ راست لائیو سٹریم کیا جائے گا۔


ایپل نے ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی کے علاوہ  سوئفٹ سٹوڈنٹ چیلنج کا بھی اعلان کیا ہے۔اس چیلنج میں طلباء  سوئفٹ پلے گراؤنڈ میں اپنی مرضی کا انٹرایکٹیو سین تخلیق کر کے کوڈنگ سے اپنی محبت کا اظہار کر سکتے ہیں۔اس چیلنج میں حصہ لینے والے طلبا 17 مئی تک اپنی درخواستیں  جمع کرا سکتے ہیں۔ اس چیلنج کے فاتحین کو ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 20 جیکٹ اور  پِن سیٹ بطور انعام ملے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-06

More Technology Articles