Archive feature is now rolling out to Google Photos

Archive Feature Is Now Rolling Out To Google Photos

آرکائیو آپشن سے صارفین اپنی گوگل فوٹوز کو چھپا بھی سکتے ہیں

گوگل نے گوگل فوٹوز میں وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا صارفین کو بے چینی سے انتظار تھا۔ آرکائیو (Archive) نام کا یہ فیچر ایپلی کیشن کے مین ویو سے تصاویر کو ہٹا کر آرکائیو میں جمع کر دیتا ہے ،جہاں سے انہیں بعد میں دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آرکائیو کی ہوئی تصاویر فوٹو سرچ میں بھی نظر آئیں گی اور انہیں البم میں بھی دیکھا جا سکے گا لیکن مین ویو میں آرکائیو کی ہوئی کوئی تصویر نظر نہیں آئے گی۔


گوگل نے یہ فیچر اکثر صارفین کےلیے متعارف کرا دیا ہے۔ اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہیں تو پلے سٹور سے گوگل فوٹوز ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں۔آپشن دستیاب ہونے پر صارفین مینو میں ڈسٹ بن کے اوپر آرکائیو ٹیب سے آرکائیو کی ہوئی تصاویر دیکھ سکتے ہیں جبکہ تصاویر کو آرکائیو کرنے کے لیے تصویر منتخب کر کے 3 ڈاٹس پر ٹیپ کر کے آرکائیو پر ٹیپ کرنا پڑتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-27

More Technology Articles