Atari and Nestle are fighting over a 40 year old video game

Atari And Nestle Are Fighting Over A 40 Year Old Video Game

اٹاری اور نیسلے کے بیچ 40سال پرانی ویڈیو گیم پر قانونی تنازعہ کھڑا ہوگیا

اٹاری نے نیسلے پر برطانوی کٹ کیٹ کے اشتہار میں اپنی مشہور ویڈیو گیم کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
اٹاری کی گیم بریک آؤٹ کو شاید نام سے بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن دیکھنے پراسے پہچان سکتے ہیں۔ اس گیم میں کھلاڑی سکرین کے نیچے پیڈل کو کنٹرول کرتے ہیں اور گیند کو سکرین کے اوپر لگی اینٹوں پر باؤنس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


کٹ کیٹ کے ایک اشتہار میں ایک کھلاڑی بریک آؤٹ گیم کھیل رہا ہوتا ہے لیکن اوپر اینٹوں کی جگہ کیٹ کیٹ کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔

اٹاری کا کہنا ہے کہ نیسلے اس کی ویڈیو گیم کو دکھا کر پیسے کما رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق نیسلے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ برطانوی ٹی وی چینلز کے لیے اشتہار تھا، جسے 2016 میں چلایا گیا۔یہ اشتہار اب نہیں چلایا جاتا اور کمپنی نہ ہی اسے چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے اشتہار پچھلے سال چلایا گیا تھا اور آگے نہیں چلایا جائے گا لیکن اس کے باوجود اٹاری کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-20

More Technology Articles