AT&T will turn on its 5G network this Friday

AT&T Will Turn On Its 5G Network This Friday

اس جمعے کو اے ٹی اینڈ ٹی اپنے 5G نیٹ ورک کو شروع کر دے گا

اے ٹی اینڈ ٹی اس جمعے  یعنی 21 دسمبر کو امریکا کے 12 شہروں میں اپنا 5G نیٹ ورک شروع کر دے گا۔ پہلی ڈیوائس  جو اس نیٹ ورک کو استعمال کرے گی وہ  Netgear Nighthawk 5G Mobile Hotspot ہوگی۔اے ٹی اینڈ ٹی مختلف کاروباری ادارں کو ہاٹ سپاٹ  اور ڈیٹا مفت فراہم کر رہا ہے۔ 90 دن کے بعد  اے ٹی اینڈ ٹی 500 ڈالر میں ہاٹ سپاٹ اور 70 ڈالر میں 15 جی بی ڈیٹا  ماہانہ کا پہلا  پلان پیش کرے گا۔

یاد رہے کہ اے ٹی اینڈ ٹی دو 5G نیٹ ورکس پر کام کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک تو   sub-6GHz  اور دوسرا  mmWave ہے۔

(جاری ہے)

اس ہفتے mmWave کو لانچ کیا جا رہا ہے جو شہری علاقوں میں محدود کوریج کے ساتھ ہائی بینڈ وڈتھ فراہم کرتا ہے۔ اس کے برعکس sub-6GHz   نیٹ ورک کی کوریج بہتر اور رفتار سست ہوتی ہے لیکن یہ رفتار ایل ٹی ای سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ نیٹ ورک اگلے سال لانچ کیا جائے گا۔
ویریزن نے بھی 5G نیٹ ورک لانچ کیا ہے، جس کا مقصد گھروں میں لگے وائرڈ براڈبینڈ کو بدلنا ہے جبکہ اے ٹی اینڈ ٹی کی توجہ موبائل ڈیوائسز پر ہے۔
اپ ڈیٹ: اے ٹی اینڈ ٹی بظاہر اپنے 4G LTE نیٹ ورک کی بہتری کو 5G Evolution کے طور پر مارکیٹ کر رہا ہے۔ اصل 5G کو 5G+ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

AT&T will turn on its 5G network this Friday
تاریخ اشاعت: 2018-12-18

More Technology Articles