Attempted suicide on Facebook Live has a happy ending

Attempted Suicide On Facebook Live Has A Happy Ending

فیس بک لائیو پر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا

فیس بک لائیو کی جہاں بہت سی خرابیاں ہیں وہاں ایک اچھائی بھی ہے۔اس کی وجہ سے جہاں لائیو خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے تو وہیں اس سے خود کشی کرنے والوں کی نشاندہی بھی جلد ہی ممکن ہے۔ فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کو بچا لیا گیا۔جب ایک لڑکی، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے لائیو ویڈیو میں بہت سی گولیاں کھا کر اپنے سر کے گرد ایک شاپنگ بیگ لپیٹ لیا تو اس کے ایک دوست نے ریسکو 911 کو فون کر دیا۔

شیرف آفس کے ڈپٹی نے اس فون کال کے مذاق نہ ہونے کی تصدیق کی اور فوراً ہی لڑکی کے گھر پہنچ گیا۔ وہاں جا کر دیکھا تو لڑکی بے حس و حرکت زمین پر پڑی تھی لیکن زندہ تھی۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)


فیس بک کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح لائیو ویڈیوز میں خود کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کر سکے ، اس کے لیے وہ ایک سافٹ وئیر بھی استعمال کررہا ہے، جو خود کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا ہے ، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خود کشی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو اس شخص کے ارادوں کے بارے میں بتا دیا جاتا ہے۔


فیس بک اپنی لائیو سٹریمنگ پر خود کشی کرنے والوں کی ویڈیوز کو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دیتاہے ۔فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ خود کشی کرنے وا لوں کی لائیو ویڈیو کو کچھ دیر تک ویب سائٹ پر موجود رہنے دیتے ہیں، تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-08

More Technology Articles