BBC News launches Tor mirror on the darknet to combat internet censorship

BBC News Launches Tor Mirror On The Darknet To Combat Internet Censorship

سنسر شپ کا مقابلہ کرنے کے لیے بی بی سی نے اپنی نشریات ڈارک ویب پر شروع کر دی

بی بی سی نے سنسر شپ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی  نیوز  ویب سائٹ کا ڈاٹ اونین مرر جاری کیا ہے۔اس سائٹ کو ٹور براؤزر سے وزٹ کیا جا سکے گا۔اس نئی ویب سائٹ کو ٹور براؤزر پر bbcnewsv2vjtpsuy.onion پر وزٹ کر کے دیکھا جا سکے گا۔ اس طرح ویب سائٹ وزٹ کرنے والے حکومتی نگرانی سے بچ کر بی بی سی کی خبروں کو سن سکیں گے۔

(جاری ہے)


ماضی میں کئی ممالک جیسے چین، ایران اور ویتنام بی بی بی نیوز پر پابندی لگا چکے ہیں۔

اس مرر سائٹ سے ان ممالک میں رہنے والے لوگ بھی بی بی سی نیوز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ڈارک نیٹ پر بی بی سی نیوز کا انٹرنیشنل ورژن پیش کیا جائے گا۔
ڈارک ویب کو جہاں دنیا بھر کے مجرم استعمال کرتے ہیں، وہیں اس سے صحافی، وکلا اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ حکومتی نگرانی سے بچ کر اپنا کام کیا جا سکے۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-27

More Technology Articles