Biometric verification will be mandatory on all new sims

Biometric Verification Will Be Mandatory On All New Sims

سیلولر کمپنیز کو یکم اگست سے براہ راست سمز فعال نہ کرنے کا حکم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم اگست سے کال سینٹر سے سمز فعال کرانے کا عمل روکنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد سمز بائیو میٹرک مشین سے تصدیق کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔ غیر قانونی سموں کی فروخت روکنے کے لئے پی ٹی اے نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئندہ بائیو میٹرک مشینوں والے سینٹرز سے ہی سمیں خریدیں جبکہ یکم اگست سے کال سینٹرز سے سم فعال کرانے کا عمل بھی روک دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے موبائل سمز فعال کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی ہے جس کے بعد صارفین کو بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھا رکھ کر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی بائیو میٹرک مشین پر تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد آدھے گھنٹے میں سم ایکٹیو کردی جائے گی جس کے لئے صارف کا فرنچائز پر اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں یہ پابندی عائد کی گئی ہے، اسکی بنیادی وجہ دہشت گردی، بھتہ خوری، اغوا اور دیگر وارداتوں میں سم کارڈز کا استعمال ہونا ہے. حکومتی اقدامات کے بعد یقینا ان کاروائیوں میں مزید کمی آئے گی.

تاریخ اشاعت: 2014-07-23

More Technology Articles