Bitcoin’s first block was mined 9 years ago today, the reward was 50BTC

Bitcoin’s First Block Was Mined 9 Years Ago Today, The Reward Was 50BTC

9 سال پہلے 3 جنوری کو بٹ کوائن کا پہلا بلاک چین مائن کیا گیا

بٹ کوائن کا پہلا بلاک چین 3 جنوری 2009 کو مائن کیا گیا تھا۔ بلاک نمبر 0 کی ٹرانزایکشن سرور ٹائم کے مطابق شام 6 بجکر 15 منٹ پر ہوئی تھی۔ اسے مائن کرنے کے بدلے 50 بٹ کوائن دئیے گئے تھے جن کی موجودہ مالیت739,312 ڈالر ہے۔دوسرے بلاک چین کو مائن ہونے میں 6 دن کا عرصہ لگا تھا۔ یہ بلاک چین 9 جنوری 2009 کو مائن ہوا تھا۔ اس وقت تک جو آخری بلاک چین مائن ہوا ہے اس کا نمبر 502349 ہے۔

(جاری ہے)

آج کل بلاک چین مائن کرتے ہوئے جہاں بجلی بہت زیادہ خرچ ہوتی ہیں وہیں بلاک چین مائن کرنے پر مائننگ ریوارڈ بھی کم ہو کر 12.5 بٹ کوائن ہوگیا ہے۔ یہ 12.5 بٹ کوائن بھی اس رقم سے بہت زیادہ ہے، جتنے کے 2009 میں 50 بٹ کوائن ہوتے تھے۔
اس وقت مارکیٹ میں 1000 سے زیادہ مختلف طرح کی ڈیجیٹل کرنسیز ہیں، جن کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری 695 ارب ڈالر ہے۔ بٹ کوائن سب سے نمایاں کرپٹو کرنسی ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 250 ارب ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-03

More Technology Articles