BlackBerry Ghost, a bezel-less premium Android phone, headed to India

BlackBerry Ghost, A Bezel-less Premium Android Phone, Headed To India

بلیک بیری ایک نئی بیزل لیس پریمیم اینڈروئیڈ فون ”بلیک بیری گھوسٹ“ پر کام کر رہا ہے

بلیک بیری ایک نئی پریمیم اینڈروئیڈ ڈیوائس گھوسٹ پر کام کر رہا ہے۔ٹیکنالوجی مصنوعات کے حوالے سے بااعتماد مخبر ایوان بلاس کے مطابق یہ فون جلد ہی بھارت میں دستیا ب ہوگا۔
اگرچہ اس ڈیوائس کو بیزل لیس کہا جا رہا ہے لیکن امید نہیں کہ یہ آئی فون ٹین یا اسی طرح کے پریمیم اینڈروئیڈ فون جیسی ہوگی۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کے متعلق اہمیں ابھی تک بس یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ایک پریمیم ڈیوائس ہے، یہ بھی معلوم ہے کہ یہ ڈیوائس سیاہ رنگ کی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فون Optiemus Infracom نامی کمپنی ڈیزائن کرے گی اور بنائے گا۔ یہ کمپنی اُن تین کمپنیوں میں سے ایک ہے، جنہیں بلیک بیری نے فون بنانے کے لائسنس دئیے ہیں۔
بلیک بیری گھوسٹ کو خصوصی طور پر بھارتی مارکیٹ کےلیے بنایا جا رہا ہے۔ آنے والے چند ہفتوں میں اس کے بارے میں مزید معلومات بھی سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-27

More Technology Articles