BlackBerry Messenger is shutting down after nearly 14 years (unless you pay)

BlackBerry Messenger Is Shutting Down After Nearly 14 Years (unless You Pay)

14 سال کے بعد بلیک بیری میسنجر31 مئی سے بند کیا جا رہا ہے

وٹس ایپ، فیس بک میسنجر یا وی چیٹ سے پہلے بلیک بیری  میسنجر کا ہی راج تھا۔ اسے اگست 2005 میں لانچ کیا گیا تھا۔ بلیک بیری میسنجر وہ پہلی مقبول موبائل چیٹ ایپ تھی، جس نے صارفین کو ٹیکسٹ میسج اور ڈیسک ٹاپ کلائنٹس سے دور کردیا تھا۔ 14 سال بعد اب اس سروس کو بند کیا جا رہا ہے۔ اسے صرف ایسے صارفین استعمال کر سکتے ہیں ، جو ادائیگی کر سکتے ہوں۔
2016 میں بی بی ایم کو ایمٹیک نے خرید لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایمٹیک نے  آج اعلان کیا ہے  کہ اس سروس  کے کنزیومر ورژن کو 31 مئی کو بند کر دیا جائے گا۔
صارفین اس  کے انٹرپرائز ایڈیشن کو جلد ہی  گوگل پلے سٹور یا ایپل کے ایپ سٹور  سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے لیکن اس کی فیس 2.50 ڈالر ششماہی ہوگی۔ اس انٹرپرائز ورژن میں کمپنی نے انکرپشن، میسج ایڈیٹنگ  اور چند دوسرے فیچر شامل کیے ہیں۔صارفین کو  بی بی ایم سے جڑا رکھنے کے لیے کمپنی نے پہلے 12 ماہ مفت میں بی بی ایم انٹرپرائز کو استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن اس کے بعد صارفین کو ادائیگی کرنی پڑے گی۔ یہ انٹرپرائز ایڈیشن ایمٹیک کی بجائے اصل بلیک بیری کمپنی نے بنایا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-19

More Technology Articles