BlackBerry will not offer BBM to Windows Phone users

BlackBerry Will Not Offer BBM To Windows Phone Users

بلیک بیری ونڈوز فون صارفین کے لیے بی بی ایم کی سہولت مہیا نہیں کر رہا

بلیک بیری کے سی ای او نے حال ہی میں یہ بات کنفرم کی تھی کہ کینیڈین’’ ونڈوز فون‘‘ کے لیے بی ای ایس (بلیک بیری میسنجر ) پیش کر رہے ہیں،لیکن ایسا لگتا ہے کہ بلیک بیری انتہائی فلحال اپنی بی بی ایم کی سہولت نہیں دینا چاہتا۔

۔پیغامات کی یہ سروس پہلے ہی سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں پیش کی جا چکی ہے اور دونوں فونز کے صارفین کی بھرپور تعداد اس سے استفعادہ حاصل کر رہے ہیں۔

یہ ایپلیکیشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے صارفین کو’’ پن نمبر‘‘ کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔آخر کار وہ کالز کرنے ، وڈیو پیغامات کرنے اور مختلف گروپس میں بحث کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

بلیک بیری کے سینئر ڈائریکٹر’’ ڈیوڈ پرولکس‘‘ کے مطابق، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے فونز میں بی بی ایم کی سہولت پیش کرنے کی بڑی وجہ اس کے صارفین کی بڑی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ونڈوز فون کے صارفین کی تعداد اتنی نہیں کہ وہ بلیک بیری کو بی بی ایم کی سہولت دینے کے لیے اپنی طرف متوجہ کر سکے۔

بلیک بیری مسینجر

بلیک بیری ونڈوز فون کے بارے میں کافی دیرسے غوروفکر کر رہا ہے،جبکہ دوسری طرف ونڈوز فون پر اپلیکیشن ڈولپرز کی تعداد بہت کم ہے۔ سالوں تک وہ کوئی بھی انسٹاگرام جیسا مشہور ایپ حاصل نہیں کر سکا۔

مگر اب اس میں تبدیلی آ رہی ہے اور ونڈوز فون کے ایپ سٹور میں ابھی اب انسٹاگرام اوردیگر مشہور ایپ موجود ہونے لگے ہیں۔ پچھلے سال سے ونڈوزفون نے بھی توجہ حاصل کرنی شروع کی ہے اور اس کا سہرا GDR3 اپڈیٹ کو جاتا ہے جس نے ان فونز کو اینڈرائیڈ جیسی تیزی دی۔

اگر ونڈوز فون کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہوتا گیا تو وہ دن دور نہیں جب بلیک بیری اپنی سوچ کو بدلنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-14

More Technology Articles