Breaking: MWC 2020 has been canceled because of the coronavirus

Breaking: MWC 2020 Has Been Canceled Because Of The Coronavirus

کورونا وائرس کی وجہ سے موبائل ورلڈ کانگرس 2020 کو منسوخ کر دیا گیا

اس سال موبائل ورلڈ کانگرس کا انعقاد نہیں ہو سکے گا۔ایم  ڈبلیو سی 2020 کی تقریب 24 فروری سے 27 فروری تک بارسلونا، سپین میں منعقد ہونا تھی۔تاہم اس کے منتظمین نے  کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس پوری تقریب کو ہی منسوخ کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث  گزشتہ ہفتوں کے دوران بہت سی کمپنیاں اپنی تقریب میں شرکت کو منسوخ کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے منتظمین  یعنی جی ایس ایم ایسوسی ایشن  نے کچھ دن پہلے تک کئی بار یقین دہانی کرائی تھی  کہ  ایم ڈبلیو سی 2020 اپنے  مقررہ وقت پر ہوگی لیکن اب ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال اس تقریب کو منسوخ کر دیا جائے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایم ڈبلیو سی 2020 سے پہلے  کئی کمپنیوں کی تقریبات کا کیا بنے گا۔ کیونکہ پری ایم ڈبلیو سی  تقریبات  کمپنیاں خود سے منعقد کرتی ہیں اور یہ کسی بھی جگہ ہو سکتی ہیں۔
جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ اب وہ ایم ڈبلیو سی 2021  بارسلونا کی تیاریاں کریں گے۔سپین کا یہ شہر 2006 سے موبائل کی سالانہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-14

More Technology Articles