Bring Google “View Image” Back

Bring Google “View Image” Back

گوگل پر تصاویر کی تلاش کے دوران View Image کا فیچر واپس لائیں

دو دن پہلے ہی گوگل نے اپنی تصاویر کی سرچ کے حوالے سے کچھ تبدیلیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ ان تبدیلیوں میں سے ایک اہم تبدیلی View Image کے بٹن کا ہٹانا ہے۔ اس بٹن سے صارفین ویب سائٹ کے مین پیج کو وزٹ کیے بغیر براہ راست سرور پر تصویر تک پہنچ جاتے ہیں۔
اسی فیچر کے حوالے سے گوگل کا Getty Images کے ساتھ مسئلہ بھی چل رہا تھا ۔

(جاری ہے)

گیٹی امیج کا کہنا ہےکہ اس فیچر سے صارفین براہ راست اُن کےہائی ریزولوشن ڈیٹا تک پہنچ جاتا ہے، جو ان کےلیے مالی نقصان کا باعث ہے ۔


اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بٹن آپ کے لیے واقعی ضروری تھا تو آپ اسے دوبارہ حاصل کر سکتےہین۔ اس کےلیے آپ کو بس ایک ایکسٹینشن انسٹال کرنی پڑے گی۔ Bring Google View Image Back سے آپ کے سرچ رزلٹ میں پہلے کی طرح View Image کا بٹن شامل ہو جائے گا۔
اس زبردست ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-19

More Technology Articles