British Columbia passes emissions law banning sale of gas-powered cars by 2040

British Columbia Passes Emissions Law Banning Sale Of Gas-powered Cars By 2040

برٹش کولمبیا میں نئے قانون سے 2040 تک فیول سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگ جائے گی

برٹش کولمبیا میں ایک نیا قانون پاس کیا گیا ہے، جس کا مقصد فیول جلانے والی کاروں کی تیاری اور فروخت  کو روکنا تھا۔کینیڈا کے صوبے میں ہونے والی یہ قانون سازی اس حوالے سے شمالی امریکا میں ہونے والی سب سے سخت قانون سازی سمجھی جا رہی ہے۔
اس قانون کے مطابق 2025 تک فروخت ہونے والی کاروں کا 10 فیصد زیرو ایمیشن   (emission) ہوگی جبکہ 2040 میں فیول جلانے والی کاروں اور ٹرکوں کی فروخت پر پابندی ہوگی۔
زیرو ایمیشن کاروں میں الیکٹرک کاریں، پلگ اِن ہائیبریڈ اور ہائیڈروجن فیول سیل ماڈلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)


اس قانون کو زیرو ایمیشن وہیکل ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔اس پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔اس قانون پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر برٹش کولمبیا میں فیول جلانے والی کاروں کی فروخت  پر پابندی لگی تو اس صوبے کے رہائشی ہمسایہ صوبے البرٹا سے کار خرید لیں گے۔
اس قانون میں  کار سازوں کے لیے ایک کریڈٹ سسٹم  بھی ہے، جس کے مطابق کار ساز کمپنی اگر مطلوبہ تعداد میں زیرو ایمیشن کاریں نہ بناسکے یا نہ بنانا چاہے تو ماحول  کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے اضافی رقم دے۔
اس وقت برٹش کولمبیا میں نئی فروخت ہونے والی کاروں میں صرف 6 فیصد ہی زیرو ایمیشن ہوتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-31

More Technology Articles