Budget friendly Samsung Galaxy J2 2018 debuts

Budget Friendly Samsung Galaxy J2 2018 Debuts

شاپنگ اور سوشل میڈیا فوکس کے ساتھ سام سنگ گلیکسی جے 2(2018) متعارف کرا دیا گیا

سام سنگ نے ایک سمارٹ فون ، گلیکسی جے 2(2018) ، لانچ کیا ہے۔ اس فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن ایس او سی کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو اور 5 انچ کیو ایچ ڈی سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے ۔

(جاری ہے)

اس فون کی پیمائش143.8x72.3x8.4 ملی میٹر ہے۔ فون میں 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس میں اینڈروئیڈ کا کونسا ورژن انسٹال ہے۔ خیال ہے کہ یہ نوگٹ ہو سکتا ہے۔ بھارت میں اس فون کی قیمت 8190 بھارتی روپے یا 123 ڈالر ہے۔ یہ فون گولڈ، سیاہ اور گلابی رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ بھارت میں اس کی فروخت فوراً شروع ہو چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-27

More Technology Articles