Bug prevents Windows 7 users from shutting down their PCs

Bug Prevents Windows 7 Users From Shutting Down Their PCs

ایک نئی خرابی کے باعث ونڈوز 7 کے صارفین پی سی کو شٹ ڈاؤن نہیں کر سکتے

مائیکروسافٹ نے جنوری کے وسط میں ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کر دی تھی لیکن کمپنی  اسے مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی۔بہت سے صارفین نے مائیکروسافٹ فورمز، ریڈٹ اور دوسرے پلیٹ فارمز پر رپورٹ کیا ہے کہ  اُن کے ونڈوز 7 سسٹمز نہ تو شٹ ڈاؤن ہورہے ہیں اور نہ ہی انہیں ری بوٹ   کیا جا سکتا ہے۔صارفین کے بقول اُن کے ایسا کرنے پر انہیں you don't have permission to shut down this computer. کا میسج دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے اپنے طور پر گروپ پالیسی ایڈیٹر سے کمانڈ لائن استعمال کرتے ہوئے پی سی کو زبردستی شٹ ڈاؤن کر دیا لیکن اکثر صارفین اس طریقے کو استعمال کرنا نہیں جانتے۔
کچھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایڈوبی اپ ڈیٹ سروسز کو غیر فعال کر کے اُن کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس خرابی کی وجہ ایڈوبی کے سافٹ وئیرز ہیں یا یہ ونڈوز کی خرابی ہے۔
مائیکروسافٹ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اس حوالے سے اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔ اگر یہ تھرڈ پارٹی کی بجائے ونڈوز کی خرابی ہوئی تو یہ مائیکروسافٹ کے لیے کافی شرمندگی کا باعث ہوگا۔ کمپنی نے چند ہفتے پہلے ہی ونڈوز 7 میں وال پیپر کی خرابی بھی دور کی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-11

More Technology Articles