Camon CX & Camon CX Air Make A Marvelous Entry In A Grand Ceremony In Lahore

Camon CX & Camon CX Air Make A Marvelous Entry In A Grand Ceremony In Lahore

کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں شاندار تقریب رونمائی

صفِ اول کے موبائل فون برانڈ "ٹیکنو موبائل" نے ہفتہ کے روز نجی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب میں منفرد کیمراز کے حامل دو جدیدترین سمارٹ فونز ، کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کا افتتاح کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں میڈیا، فیشن انڈسٹری ، بلاگرز کی مشہور شخصیات سمیت ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہا نےشرکت کی
تقریبِ رونمائی کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کے فرائض مشہور فیشن ڈیزائینر اور صحافی سارہ گنڈاپور نے ادا کئے۔

اس دوران انہوں نے ثنا راجا، حبا خان، ظلِ ہما اور دانیا شیخ سمیت دیگر مشہور شخصیات اور گلوکاروں سے ٹیکنو کیمن سی ایکس کی رونمائی کے حوالے سے ان کے تاثرات لئے۔
پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار فہد شیخ اور ایف ایم 91 پر ریڈیو شو"ڈرائیو آن ود صوفی" کے حوالے سے جانی جانے والے صوفی انجم نے میزبانوں کی حیثیت سے مہمانوں کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقاعدہ آغاز ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہا نے کیا جس میں انہوں نے ٹیکنو کے دنیا بھر میں کامیاب سفر کی مفصل تفصیلات بیان کیں۔
تقریب کا مرکزی اور خاص پہلو ٹیکنو کا منفرد "سیلفی فون" تھا۔ٹیکنو کی قیادت نے شرکا کو کیمن سی ایکس سیریز کے متعارف ہونے سے سمارٹ فونز کی دنیا میں آنے والے انقلاب کا خصوصی تذکرہ کیا۔
یہ سمارٹ فون ایک خصوصی سمارٹ سینسر استعمال کرتا ہے جو فون کے سامنے والے 16 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ساتھ ٹیکنو کی "فور ان ون" ٹیکنالوجی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
اسمارٹ پکسل سینسر بنیادی طور پر انفرادی تصویر لے کراسے سگنل میں منتقل کر دیتا ہے۔ بعد ازاں یہ سگنلزمل کر ایک صاف اور واضح تصویر تشکیل دیتے ہیں۔ اس سہولت سے دیگر جگہوں کے علاوہ تاریکی میں بھی نہایت واضح اور صاف سیلفی لی جا سکتی ہے۔
ٹیکنو موبائل کے منفرداور قابل دید فیچرز، مثلا فون کے عقبی کیمرے میں بوقتِ ضرورت تبدیل ہونے والے فلیش رِنگ ، نہایت تیز حرکت اور ہائی ڈیفنیشن اسکرین سے اب جلد از جلد سیلفی لینا آسانی سے ممکن ہو چکا ہے۔
30 فیصد تک واضح سیلفیز تصاویر سے شور کو ختم کرنے والے جدید ترین ڈی نوائزنگ سسٹم سے منسلک ہوتی ہیں جو کہ ان تصاویر کو کم سے کم روشنی والی جگہوں پر بھی واضح اور صاف بنا دیتا ہے۔
اس کے باوجود تصاویر کے لئے مزید روشنی درکار ہونے پر فون کے سامنے موجود دہری فلیش لائٹس تصاویر کو خراب یا دھندلا کئے بغیر اضافی روشنی فراہم کرتی ہیں۔ یہ تمام فیچرز کیمن کے صارفین کو سیلفی کا حقیقی اور پر لطف تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر کیمن سی ایکس ائیر بھی تقریب میں متعارف کروایا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں موبائل فونز میں بیان کردہ فیچرز موبائل انڈسٹری میں پہلی بار متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

ٹیکنو موبائل جیسی عالمی کمپنی کے لئے صارفین میں اعتماد سازی بہت اہم ہے۔ اس اہم پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکنو موبائل نے اپنے صارفین کے لئے نئے متعارف کردہ کیمن سی ایکس سمارٹ فونز کو 100 دن تک تبدیل کروانے کی وارنٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ٹیکنو موبائل واحد بین الاقوامی برانڈہے جو پاکستان میں صارفین کو ایسی وارنٹی کی حیرت انگیز سہولت دے رہا ہے۔

تقریب میں شامل مہمانان گرامی کو کیمن سی ایکس اور سی ایکس ائیرکے فیچرز کےانفرادی وحقیقی تجربے سے روشناس کروانے کے لئے یہ فونز تجرباتی طور پر پیش کئے گئے ۔مختلف انٹرٹینمنٹ پروگرامز اور سرگرمیوں نے اس تقریب رونمائی میں مزید رنگ بھر دئیے۔
تقریب میں مشہور گلوکار اسرار شاہ نے اپنی مسحور کن آواز کے سُر بکھیرتے ہوئے لوگوں کومسحور کر دیا۔
موسیقی نے نےتقریب کے ماحول میں دل موہ لینے والا ایسا تاثر پیدا کر دیا جس سے ٹیکنو کی غیر مماثل شہرت کا ایک انوکھا پیغام ابھر کر سامنے آیا۔
مجموعی طور پر یہ تقریب ٹیکنو موبائل کے لئے کامیابی کا پیغام لے کر آئی اور اس میں شریک ہونے والے مہمانان گرامی اور شخصیات نے تجرباتی طور پر پیش کئے گئے کیمن سی ایکس اور سی ایکس ائیر کے منفرد تجربے کو خوب سراہا۔
مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے عالمی پارٹنر کے طور پر ٹیکنو موبائل پاکستان کے صارفین کو ایک مثبت انداز میں موبائل فون کے تجربے سے روشناس کروانے کے لئے پرعزم ہے جس کا اظہار ٹیکنو موبائل کی اعلی قیادت اور مقامی ٹیم بارہا کر چکی ہے۔
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ہانے کہا کہ ٹیکنو موبائل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنو موبائل کے جنرل منیجر اسٹیفن ہا نے کہا کہ ٹیکنو موبائل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے صارفین کو واضح ویژن دینا چاہتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے صارفین کو بہترین مصنوعات مہیا کرکے ایک خواب کا آغاز کیا گیا ہے۔ٹیکنو موبائل دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوںمیں مثبت تبدیلی لانے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر ٹرانسنز کے نائب صدر ولی کیو نے بھی خطاب کیا ۔ ان کے مطابق ٹیکنو موبائل ٹرانسنز ہولڈنگ کے اس ویژن سے آراستہ ہےجس کا مقصدبین الاقوامی سوچ رکھتے ہوئے مقامی مصنوعات میں جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسنز ہولڈنگ کے تحت ٹیکنو موبائل اپنے صارفین کو تفریحی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تحقیق کی سہولیات بھی مہیا کرنا چاہتی ہے۔

کیمن سی ایکس اور کیمن سی ایکس ائیر کی لاہور میں لانچنگ

تاریخ اشاعت: 2017-08-21

More Technology Articles