Canon is crowdfunding a tiny, rugged clip-on camera

Canon Is Crowdfunding A Tiny, Rugged Clip-on Camera

کینن نے چھوٹے کلپ آن کیمرہ کے لیے کراؤڈ فنڈنگ شروع کر دی

کینن  کلپ ایبل کیمروں کی مارکیٹ میں دیر سے آیا ہے لیکن کمپنی کا امید ہے کہ وہ اس مارکیٹ میں کافی شیئر حاصل کر لیں گے۔کینن  ایک نئے کلپ آن کیمرہ Ivy Rec کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
اس کیمرے کی امیج کوالٹی تو بہت زیادہ بہتر نہیں ہے لیکن   اس کا ڈیزائن واٹر  اور شاک پروف ہے۔اس کلپ آن کیمرے کا سنسر  13 میگا پکسل ہے اور یہ  1080p 60FPS پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آؤٹ ڈور یا  کام کرتے ہوئے ریکارڈنگ کے لیے  یہ کیمرہ  سمارٹ فون سے زیادہ محفوظ ہے۔
اس کیمرے کے ساتھ ایک ایپلی کیشن بھی ہوگی جو اسے موبائل سے مربوط کرے گی۔ صارفین اس ایپلی کیشن سے کیمرے میں بنائی  گئی تصاویر اور ویڈیوز فون میں ٹرانسفر کر سکیں گے یا سوشل میڈیا پر شیئر کر سکیں گے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ Ivy Rec کی قیمت کتنی ہوگی یا اس کے لیے مہم کا آغاز کب کیا جائےگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-03

More Technology Articles